نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا حکم آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دیدی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج جمعے کے روز ساڑھے 10بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا ہے۔پہلے انتظامی حکمنامے کے مطابق جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے،نامزد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کل ہفتے کے روز حلف اٹھائیں گے۔