pakistan

کیا عمران خان عید سے پہلے رہا ہونے والے ہیں؟ آج کی بڑی خبر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی اور قانونی اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کے بعد متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر زور دیتے ہوئے اپوزیشن قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی مسلسل قید پر تشویش اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت بھی کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں مہنگائی، بھوک اور غربت کے خلاف تحریک چلائے گی اور تمام احتجاج پرامن ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک غیر آئینی اور غیر انسانی ہے، انہیں ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کسی بھی “مائنس عمران” فارمولے کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی رہائی کیلئے عملی اقدامات اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباسنے کہا کہ مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی بات چیت ناگزیر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *