pakistan

وہ بچہ جس کی ہنسی نے اسکے خاندان کی زندگی ہمیشہ کے لئے بدل ڈالی

وہ بچہ جس کی ہنسی نے اسکے خاندان کی زندگی ہمیشہ کے لئے بدل ڈالی…بھوکے پیٹ اور پھٹے کپڑوں والے جس افریقی بچے پر لوگ ترس کھاتے تھے، اس کی ‘ایک بے ساختہ ہنسی’ نے راتوں رات اس کی غریب ماں کے قدموں میں محل لا کر رکھ دیا

گھانا کی ایک ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی میں یہ خاندان کئی دن کے فاقوں سے گزر رہا تھا۔ بچوں کے پاس نہ سکول کی فیس تھی اور نہ پہننے کو ڈھنگ کے کپڑے۔ غربت نے انہیں موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا، مگر اس شدید بھوک اور تکلیف میں بھی ننھے البرٹ نے اپنی زندگی سے بھرپور ‘ہنسی’ نہیں کھوئی۔

پھر ایک دن قدرت کا کرشمہ ہوا! البرٹ مٹی میں کھیل رہا تھا کہ ایک راہگیر نے یونہی اپنے موبائل سے اس کے ہنستے ہوئے چہرے کی چھوٹی سی ویڈیو بنا لی۔ اس ویڈیو میں کوئی سکرپٹ یا ڈرامہ نہیں تھا، بس ایک کھنکتی ہوئی معصوم ہنسی تھی۔ جیسے ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر گئی، دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے دل پگھل گئے۔

جس جھونپڑی میں کل تک کوئی جھانکتا نہیں تھا، وہاں راتوں رات دنیا بھر سے ڈالرز اور امداد کے انبار لگ گئے۔ لاکھوں اجنبیوں نے اس مسکراہٹ پر اتنا پیار لٹایا کہ کل تک ننگے پاؤں گھومنے والے اس غریب بچے نے آج اپنی ماں کو ایک عالی شان گھر خرید کر دے دیا ہے

اس کی ماں روتے ہوئے کہتی ہیں: “ایک عرصے بعد ہم نے بھوکے مرنے کا ڈر چھوڑ کر جینے کے خواب دیکھے ہیں۔” یہ کہانی ان لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو چھوٹی پریشانیوں پر شکوے کرتے ہیں۔ کبھی کبھی اللہ ایک چھوٹی سی مسکراہٹ سے وہ معجزے کر دیتا ہے جو بادشاہوں کے خزانوں سے بھی ممکن نہیں ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *