pakistan

ماں باپ کی عزت مٹی میں ملانا اسے کہتے ہیں

ماں باپ کی عزت مٹی میں ملانا اسے کہتے ہیں ۔۔۔ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی ایک ماہ کے اندر والدین کے پاس واپس آگئی، مگر میکے گھر کی عزت بھی تار تار کروا کے رکھ دی ۔۔۔ مرید کے میں پیش آیا افسوسناک واقعہ ۔۔۔۔ اس لڑکی نے اپنی پسند سے اور والدین کی مرضی کے خلاف ایک نوجوان سے شادی کی ، والدین کمزور غریب اور شریف لوگ تھے چپ کرگئے ، سسرال میں لڑکی کا پہلا ہفتہ لاڈ پیار ، دوسرا تیوریاں چڑھانے اور تیسرا طعنوں میں گزرا ۔۔ چوتھے ہفتے جب ساس لڑکی کے والدین کو صبح شام گا۔لیاں دینے لگی تو لڑکی چپ چاپ سسرال سے نکلی اور والدین کے پاس آگئی ۔ حال احوال جان کر والدین پھر چپ ہو گئے ، چند روز قبل لڑکی کا شوہر ، اسکے کچھ رشتہ دار اور ساس لڑکی کو واپس لے جانے آئے ، باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور سسرالیے لڑکی کی ماں باپ اور بھابھی کو تھپڑوں گھونسوں اور ٹھڈوں سے مارپیٹ کر اور گھر کی خواتین کے گریبان پھاڑ کر فرار ہو گئے ۔ پورا محلہ اس واقعہ کا گواہ ہے لیکن ابھی اس گھرانے کی قسمت میں ایک اور مصیبت بھی لکھی تھی ، لڑکی کے بھائی اور گھر کے کفیل جو کہ محنت مزدوری کرنے گئے تھے شام کو گھر واپس آئے تو سسرالیوں کی طرف سے درج کروائے ایک ناجائز پرچے میں پولیس نے انہیں بھی دھر لیا اور حوالات میں جا بند کیا ۔۔۔یوں ایک 17 سالہ لڑکی کی حماقت نے پورے خاندان کو ذلیل و رسوا کرکے رکھ دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *