اوکاڑہ میں خاتون سے سات روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی، تین ملزمان گرفتار

اوکاڑہ کی عمر سوسائٹی میں مقیم ایک خاتون کے ساتھ تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے مسلسل سات دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور دورانِ حراست اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
