رول نمبر سلپ لینے کے لیے نکلنے والی 17 سالہ طالبہ کے ساتھ لرزہ خیز درندگی

رول نمبر سلپ لینے کے لیے نکلنے والی 17 سالہ طالبہ کے ساتھ لرزہ خیز درندگی، مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار!
جھنگ سے ایک ایسی انتہائی دردناک اور دل چیر دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
خوفناک واقعہ کیا ہے؟
فرسٹ ایئر کی 17 سالہ طالبہ صرف اپنی رول نمبر سلپ لینے گھر سے نکلی تھی، لیکن راستے میں کچھ درندوں نے اسے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔ کئی روز تک اسے مسلسل ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور جب اس معصوم کی حالت انتہائی غیر ہو گئی، تو ظالم اسے بے ہوشی کی حالت میں ایک نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
افسوس کہ یہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال میں دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔
تازہ ترین کارروائی:
نجی ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے بالآخر حرکت میں آتے ہوئے، اس واقعے کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ باقی درندوں کی تلاش جاری ہے۔
