pakistan

کوئٹہ میں ظلم کی انتہا، مجبور باپ نے اپنے ہی ہاتھوں ہنستا کھیلتا خاندان ختم کر دیا

 “ہمیں کوئی نہیں بچا رہا…” کوئٹہ میں ظلم کی انتہا، مجبور باپ نے اپنے ہی ہاتھوں ہنستا کھیلتا خاندان ختم کر دیا!

آصف نامی شخص کو علاقے کے ایک مبینہ ‘ڈان’ آفتاب جبل نے سرکاری گھر خالی کروانے کے لیے اس قدر تنگ کیا کہ اس غریب کا جینا محال ہو گیا۔ اس طاقتور شخص نے آصف کے بچوں کو اسکول سے نکلوا دیا، گھر کی بجلی کٹوا دی اور اسے مسلسل ہراساں کرتا رہا۔

انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں:
آصف نے اس ظلم سے بچنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر اسلام آباد کے دفتروں تک ہر دروازہ کھٹکھٹایا، ترلے کیے، مگر کسی ایک نے نہیں سنی۔ تھک ہار کر اس بے بس باپ نے سوشل میڈیا پر 12 منٹ کا آخری ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ اس ویڈیو میں اس نے دہائی دی کہ اگر اسے اس شخص سے نجات نہ دلوائی گئی تو وہ فیملی سمیت سب کچھ ختم کر لے گا۔

خوفناک انجام:
افسوس کہ کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، اور کل بروز پیر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ آصف نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گھر میں پہلے اپنی بیوی اور 4 معصوم بچوں کی زندگیوں کا دردناک خاتمہ کیا اور پھر خود کو بھی ختم کر لیا۔

کیا کوئٹہ پولیس اب اس آفتاب نامی شخص کو گرفتار کرے گی یا یہ کہانی ان چھ لاشوں کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *