pakistan

آج پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گا یا سستا ؟ عوام کے کام کی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ مجھے نہیں لگتا کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گاکیونکہ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ہے۔
آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کو 830 ارب روپے سبسڈی دینے کی تجویز کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سبسڈی کا اصل مقصد عوام کو ریلیف دینا ہونا چاہیے، اگر سبسڈی کا فائدہ صارفین تک پہنچنے کے بجائے صرف نقصانات پورا کرنے تک محدود رہے تو عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا، اس حوالے سے حکومت کو واضح حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *