سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے بجٹ میں بڑی خوشخبری ، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 اورپنشن میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ حکومت یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے تاحال تنخواہوں یا پنشن میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا،تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اضافہ کرے گی جبکہ پنشنرز کے لیے 5 فیصد ریلیف دے سکتی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے دیگر ریلیف اقدامات بھی متعارف کرا سکتی ہے، تنخواہوں میں اضافے سے ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد مستفید ہوں گے،تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمتِ عملی پر منحصر ہوگا۔
