سیالکوٹ میں افسوسناک تہرے قتل کا واقعہ، ملزم فرار

سیالکوٹ کے علاقے پسرور، تھانہ پھلورہ کی حدود گاؤں ڈگری ہریاں میں تہرے قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مدثر پر الزام ہے کہ اس نے فائرنگ کر کے اپنی 26 سالہ اہلیہ صباء، 50 سالہ ساس فہمیدہ بی بی اور 23 سالہ سالے سفیان مشتاق کو قتل کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق ملزم اور اس کے سسرال والوں کے درمیان اکثر گھریلو تنازعات رہتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ صباء سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی بناتی تھیں، جس پر مبینہ طور پر گھر میں اختلافات موجود تھے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
واقعے کے بعد ملزم اپنے چند ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
