فیصل آباد میں باپ نے اپنے ہی بیٹے کی جان لے لی

فیصل آباد میں لرزہ خیز واقعہ—باپ نے فجر کے وقت اپنے ہی بیٹے کو قتل کر دیا۔
صبح ساڑھے چار بجے باپ نے بیٹے کو نماز کے لیے اٹھایا۔ راستے میں اچانک پستول نکال کر سر کے پیچھے فائر کر دیا۔ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ باپ نے ڈرامہ کیا کہ موٹر سائیکل سوار قاتل تھے، مگر سی سی ٹی وی نے جھوٹ پکڑ لیا۔
تحقیقات میں سامنے آیا کہ بیٹا عبداللہ اپنی ماں کو ساتھ لے جانے کی ضد کرتا تھا۔ باپ ایمان اللہ کو ڈر تھا کہ اس کی دوسری شادی اور گھر ٹوٹ جائے گا۔ اسی ضد اور خوف نے اسے سفاک بنا دیا، اور اس نے اپنے ہی بیٹے کی جان لے لی۔