pakistan

18 سالہ عاسیہ کی 65 سالہ شمشاد کیساتھ محبت کی شادی

قصور میں ایک انوکھی شادی نے سب کو حیران کردیا۔ 18 سالہ عاسیہ نے 65 سالہ شمشاد سے محبت کی شادی کرلی۔ ایک انٹرویو میں جب اینکر نے شادی کی وجہ پوچھی تو عاسیہ نے بتایا کہ شمشاد صاحب علاقے میں فلاح و بہبود کے بے شمار کام کرتے تھے، ان کے بارے میں محلے والوں سے بھی بہت کچھ سن رکھا تھا، اور مجھے ان کی عادات و اخلاق بہت پسند آئے، تبھی دل ان پر آ گیا۔

عاسیہ نے مزید کہا کہ شادی سے پہلے وہ اکثر ہمارے گھر آتے جاتے تھے اور میری ان سے دو مرتبہ ملاقات بھی ہوئی تھی۔ انہی ملاقاتوں کے بعد میں نے ان سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اب ہم شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور میں ان کے ساتھ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *