بریکنگ نیوز :5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔5 دسمبر کو شیخوپورہ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عام تعطیل کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔