pakistan

ایبٹ آباد میں شوہر کو قتل کرنے کی ہولناک واردات

ایک انتہائی وحشیانہ، دل دہلا دینے والا اور انسانی سفاکی کی انتہا کو چھوتا ہوا واقعہ ایبٹ آباد میں سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا ق تل کر دیا۔ ق تل کے بعد دونوں ملزمان نے لا ش کا سر کا ٹ کر فریج میں رکھ دیا اور باقی لا ش کو گھر میں ہی چھپا کر 18 دن تک معمول کی زندگی گزارتے رہے۔

تفتیش سے پتا چلا ہے کہ خاتون اپنے شوہر سے تنگ آ چکی تھی اور کئی ماہ سے ایک دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات میں مبتلا تھی۔ دونوں نے مل کر منصوبہ بنایا اور رات کے اندھیرے میں شوہر کو بے ہوش کر کے اس کا قتل کر دیا۔ سر کاٹنے کے بعد اسے فریج میں محفوظ کر لیا تاکہ بو نہ پھیلے اور پڑوسیوں کو شک نہ ہو۔

18 دن بعد جب پڑوسیوں کو مشکوک بو محسوس ہوئی اور گھر سے عجیب بو آنے لگی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جب گھر کی تلاشی لی تو فریج کے اندر سر اور گھر کے مختلف حصوں میں لاش کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔

گرفتاری کے بعد خاتون نے تھانے میں کھل کر اعتراف کیا کہ “شوہر مجھے تنگ کرتا تھا، میں اپنے عاشق کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنا چاہتی تھی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *