pakistan

سرگودھا میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج

سرگودھا کے علاقے زرعی کالج بانجواں رسالہ میں ایک 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

درخواست کے مطابق بیوہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ان کی کمسن بیٹی دودھ لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن کافی دیر گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی۔ تشویش ہونے پر خاتون چند افراد کے ہمراہ بچی کی تلاش میں نکلیں۔ الزام ہے کہ تلاش کے دوران ایک مقامی شخص کے گھر سے بچی کے رونے کی آوازیں سنائی دیں، جس پر وہ اندر گئیں تو بچی کو نامناسب حالت میں پایا جبکہ مبینہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق بچی نے بعد میں بتایا کہ اسے دودھ دینے کے بہانے گھر کے اندر بلایا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچی کو خاموش رہنے کے لیے ڈرایا دھمکایا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *