وازرتِ اعلی راس نہ آئی ، وجے اور ان کی اہلیہ بارے انتہائی افسوسناک خبر سامنےآگئی

وجے تھلاپتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، خاص طور پر ان کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد یہ بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیتا وجے گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں شریک نہیں ہوئیں، جبکہ وجے کے والدین اور قریبی دوست ترشا کرشنن تقریب میں موجود تھیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وجے کی اہلیہ اور بچے اس وقت لندن میں موجود ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ بننے کے موقع پر سوشل میڈیا پر بھی ان کی جانب سے کوئی مبارکباد یا عوامی پیغام سامنے نہیں آیا۔
اس صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق مختلف تبصرے شروع کر دیے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اتنی اہم تقریب میں اہلیہ کی عدم موجودگی تعلقات میں دوریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
تاہم تاحال وجے تھلاپتی یا ان کی اہلیہ کی جانب سے ان خبروں یا قیاس آرائیوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال بدستور افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات تک محدود ہے۔
