pakistan

وہ کہاں چلی گئی… ایک ماں آج بھی انتظار میں

امبر نامی لڑکی، جو امبر یزمان منڈی کے ایک نواحی علاقے سے تعلق رکھتی تھی، بہتر مستقبل اور گھر کے حالات سنوارنے کے لیے کم عمری میں ملتان کا رخ کیا۔ وہاں اس نے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں ہوسٹس کی نوکری اختیار کی۔

ابتدائی دنوں میں اس کا گھر والوں سے رابطہ رہا، بعد ازاں اس نے بتایا کہ وہ نوکری چھوڑ کر کسی کال سینٹر میں کام کرنے جا رہی ہے۔ اس کے بعد اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ لاپتہ ہو گئی۔

والدین نے اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تلاش کی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ وقت گزرتا گیا، لیکن امبر کی کوئی خبر سامنے نہ آ سکی۔ اگر وہ آج زندہ ہو تو اس کی عمر تقریباً 36 سال بنتی ہے۔

امبر کی والدہ آج بھی اپنی بیٹی کی واپسی کی منتظر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس نے اپنی زندگی میں آگے بڑھ کر کوئی نیا راستہ اختیار کر لیا ہے تو بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں، بس وہ ایک بار آ کر اپنے والدین کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کے دکھ کی کہانی ہے بلکہ ان گمشدہ افراد کی یاد بھی دلاتا ہے جن کے پیارے آج تک ان کے انتظار میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *