منڈی بہاؤالدین کے نوجوان کی قسمت بدل گئی، جرمن ڈاکٹر نے پاکستان آ کر شادی کر لی

منڈی بہاؤالدین کے گاؤں ڈِپھر سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان کی زندگی اس وقت یکسر بدل گئی جب 26 سالہ جرمن ڈاکٹر نے پاکستان آ کر اس سے محبت کی شادی کر لی۔ دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جو وقت کے ساتھ سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔
جرمن ڈاکٹر نے نہ صرف اس رشتے کو قبول کیا بلکہ خود پاکستان آ کر نوجوان کے خاندان سے ملاقات کی اور مقامی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اس شادی پر گاؤں اور علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ نوجوان کے اہلِ خانہ نے بھی اس رشتے کو خوش دلی سے قبول کیا۔
یہ شادی سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں لوگ نوجوان کی قسمت جاگنے پر تبصرے کر رہے ہیں اور اس منفرد جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
