World

فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی ہے، ذمہ دار کو بھاری قیمت چکانا ہوگی: ٹرمپ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کو انسانیت اور پوری امریکی قوم کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے واقعے کے ذمہ دار شخص کو “جانور” قرار دیا اور واضح کیا کہ اس حملے کا بدلہ سخت اور فوری ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا، جو نفرت اور برائی کی انتہا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ ایک واضح دہشت گردانہ کارروائی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مشتبہ حملہ آور 2021 میں افغانستان سے امریکہ آیا تھا، اس لیے بائیڈن دور میں آنے والے تمام افغان باشندوں کی دوبارہ جانچ لازمی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ سانحہ امریکی سلامتی پالیسیوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر نے یہ اعلان بھی کیا کہ 2021 کے بعد داخل ہونے والے تمام افغان پناہ گزینوں کی تفصیلی دوبارہ اسکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے فوراً دارالحکومت میں 500 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور واضح کیا کہ جو لوگ امریکہ سے وفاداری نہیں رکھتے، انہیں ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *