نہ زمین پھٹی، نہ آسمان گرا ، 9 سالہ دعا زہرا باپ کے ہاتھوں قتل

اس معصوم بچی کو غور سے دیکھیں، کتنی پیاری بچی تھی۔ عمر صرف نو سال! خدا بے قدروں کو نجانے کیوں ایسے نازک پھول عطا کرتا ہے، یہ اس کی ہی حکمت ہے۔ سلائی کا کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی ماں کی یہ 9 سالہ بیٹی، دعا زہرا، اپنے ہی باپ کے ہاتھوں چھری کے وار سے قتل کر دی گئی۔ افسوس ناک طور پر اس ظلم میں قاتل کی ماں بھی شامل تھی۔ اللہ پاک اس ننھی پری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کی ماں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 🤲😭