pakistan

چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ قصبہ دوالمیال میں نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ ہمبستری کرنے پر مجبور کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا  جبکہ بیوی کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے شوہر کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چوآسیدن شاہ تھانہ چوآسیدن شاہ کے علاقہ قصبہ دوالمیال میں درندہ صفت شوہر اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے دوست کے ہاتھوں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا۔ شوہر اپنی بیوی کو اپنے ہی دوست کے ساتھ گھر میں بند کرکے جبری جسمانی تعلق کرنے پر مجبور کرتا اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتا۔ دو ماہ قبل بیاہی گئی دلہن کو شادی کے دو ماہ کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بیوی نے حالات سے تنگ آکر سارا قصہ اپنی والدہ کو بتا دیا اور فریاد کی وہ یہاں اس جہنم سے اسے نکال لے جائے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *