pakistan

صرف شادی کافی نہیں!” — اپر دیر کے ساجد زیب کو امریکن ویزہ نہ مل سکا

حال ہی میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون “مینڈی” نے پاکستان آ کر خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں رہنے والے ساجد زیب سے شادی کی، جس کی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

شادی کے بعد مینڈی واپس امریکہ چلی گئیں اور ساجد زیب نے امریکہ کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساجد کو امریکی ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک نئی ویڈیو میں مینڈی کہتی نظر آتی ہیں کہ “صرف شادی کافی نہیں ہوتی، ویزہ کے لیے ملازمت (Job) ہونا ضروری ہے۔”

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا پاکستانی نوجوان صرف شادی کی بنیاد پر بیرون ملک جا سکتے ہیں یا نہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ساجد زیب کو مستقبل میں مینڈی کے پاس امریکہ جانے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *