سرگودھا میں 25 سالہ نوجوان طاہر بلال فوڈ ڈالیوری کیلئے جارہا تھا کہ ایک برق رفتار سرکاری ویگو

سرگودھا میں محکمہ اینٹی کرپشن کے زیر استعمال سرکاری ویگو کی ٹکر سے ڈیلیوری بوائے 25 سالہ نوجوان طاہر بلال جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ویگو (SGG-222) نے نوجوان کو ٹکر ماری اور موٹر سائیکل سمیت گھسیٹتا لے گئی۔طاہر بلال، چک 49 کا رہائشی اور ڈومینوز پیزا میں ڈیلیوری رائیڈر تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔