pakistan

شہباز شریف کیلئے بڑا جھٹکا، اتحادی جماعت کا پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان

اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی کسی بھی کوشش کا حصہ بننے کا ان کی جماعت کا کوئی ارادہ نہیں، اور اے این پی ہارس ٹریڈنگ میں بھی شامل نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض جماعتیں چاہتی ہیں کہ کے پی میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت قائم ہو، لیکن اے این پی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور غیر جمہوری اقدامات اس کی روایت کا حصہ نہیں۔

مرکزی ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ایمل ولی خان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا، تاہم خیبرپختونخوا حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *