pakistan

اختیار کے ایوانوں سے تنہائی تک: ایک سابق طاقتور شخصیت کی زندگی کا افسوسناک موڑ

انسپکٹر صاحب! اس بڈھے کو دھکے دے کر میرے گھر سے باہر نکالیں!” جوان بیٹے نے کرسی پر بیٹھے ایک لاچار اور کانپتے ہوئے بوڑھے کی طرف انگلی اٹھا کر بے دردی سے کہا۔

جانتے ہیں پولیس کے ہاتھوں رسوا ہونے والا یہ بے بس شخص کون تھا؟ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ خوفناک ترین نام تھا جس سے بڑے بڑے ایوانوں میں موت کا سناٹا چھا جاتا تھا۔۔۔ بریگیڈیئر امتیاز، عرف ‘بریگیڈیئر بلا’!

یہ وہ سابق ‘نمبر ٹو’ تھا، جس کے ایک اشارے پر آدھی رات کو لوگوں کے گھروں کی دیواریں پھلانگی جاتیں۔ اس کا رعب ایسا تھا کہ نعوذ باللہ، خدا کے لہجے میں بات کرتا تھا۔

لیکن آج مکافاتِ عمل کا بھیانک منظر دیکھیے! جس شخص کے ایک فون پر حکومتیں ہل جاتی تھیں، آج اسی کا سگا بیٹا اسے کچرے کی طرح گھر سے نکالنے کے لیے محلے کی پولیس لے آیا۔ جو لوگ زمین پر خدا بنتے ہیں، قدرت ایک دن انہیں سرِ بازار رسوا کر کے عبرت کا نشان ضرور بناتی ہے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *