pakistan

جس سے شادی کی خاطر مسلمان ہوئی وہ شیطانی صفت والا انسان نکلا

یہ کہانی ہے لاہور کی ایمان کی جو پہلے ٹریزا تھی اور اسلام قبول کرنے کے بعد ایمان بن گئی!

ٹریزا کی عمر 14سال تھی جو ایک 35سالہ لڑکےسلمان کی محبت کا شکار ہوئی!گھروالوں پر پریشر ڈال کر سلمان اورٹریزا شادی کے بندھن میں بندھ تو گئے مگر 14دنوں بعد ٹریزا کو یہ پتہ چلا کہ سلمان پہلے سے شادی شدہ تھا اور اسکے 2بچے بھی تھےبس فرق اتنا تھا کہ سلمان کی پہلی اہلیہ کی وفات ہوچکی تھی!!ٹریزا کو سلمان کے گھر والوں نے بہلا کر رشتہ نبھانے کا کہا تو ٹریزا بھی مان گئی اوررشتہ چلنے لگا، سلمان بیچ بیچ میں ٹریزا کو مارتا تشدد کا نشانہ بناتا مگر معاملہ رشتہ داروں اور اہلخانہ کی مداخلت سے ٹھنڈا ہوجاتا!ٹریزا اپنے شوہر سلمان کو کہا کرتی تھی کہ مجھے بڑی بڑی گاڑیاں اور آئی فون پسند ہے!سلمان نے ایک دن ٹریزا کو ایک ڈیرے پر لیجا کر 50ہزار روپے میں 2لوگوں کو فروخت کر دیا اور خود کمرے کے باہر بیٹھا رہا! جب رات گزری تو سلمان ٹریزا یعنی اپنی بیوی کو لے کر گھر آگیا! جب سلمان گھر سے باہر نکلا تو ٹریزا گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے پاس آگئی !یہ بات نہ ٹریزا کے گھر والوں کو پتہ تھی اور نہ ہی سلمان کے گھر والوں کو! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد سلمان کے گھر والے ٹریزا کو گھر منانے کے لیے آگئے اور ٹریزا نے یہ راز ،راز ہی رہنے دیا، نہ اپنے گھر والوں کو حقیقت بتائی نہ اپنے سسرال والوں کو اور ایک مرتبہ پھر سلمان کے گھر چلی گئی!پھر سلمان نے شراب بیچنے شروع کر دی اور ٹریزا کو استعمال کرتے ہوئے شراب فروخت کرتا! جب شادی کو ساڑھے 4سال کا عرصہ گزر گیا اور سلمان کی حرکتیں ٹھیک نہ ہوئیں تو ٹریزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور اپنے گھر آگئی ! اب ٹریزا اسلام قبول کر کے ایمان بن چکی ہے! مگر اس وقت اسے فیملی اور کمیونٹی کی جانب سے شدید خطرہ ہے!

نوٹ: یہ ساری باتیں ایمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو پروگرام میں بتائی ہیں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *