ہوس کے پجاریوں نے نکاح اور حلالہ کو اپنی خواہشات پوری کرنے کا ذریعہ بنا لیا

ہوس کے پجاریوں نے نکاح اور حلالہ کو اپنی خواہشات پوری کرنے کا ذریعہ بنا لیا ۔۔۔۔ ایک خاتون کی سچی کہانی ایڈووکیٹ نورین کی زبانی ۔۔۔۔ طلاق بھی نہیں ہوئی لیکن خاتون حلالہ کرنا چاہتی ہے بندہ بھی ڈھونڈ لیا ہے اور پہلے شوہر کے پاس آنے کے وعدے بھی کررہی ہے ۔۔۔۔۔ایڈووکیٹ نورین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ایک خاتون کافی ماہ سے لوگوں کو بتاتی پھر رہی ہے کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے اب میں کسی کے نکاح میں نہیں اور دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں حتیٰ کہ محلے میں برف کے گولے بیچنے والے کو بھی اس نے کہا میں نے شادی کرنی ہے اور بندہ ڈھونڈ رہی ہوں جب یہ مشورے کے لیے میرے پاس آئی تو میرے پوچھنے پر بتایا کہ 9 مہینے ہو گئے شوہر نے مجھے طلاق دیدی ہوئی ہے، اسکے شوہر کو پتہ چلا تو وہ میرے پاس آیا اور کہا باجی میں نے صرف ایک بار طلاق دی ہے، بیوی کو میں نے بلایا تو وہ کہنے لگی کہ نہیں چار یا پانچ مرتبہ دی ہے۔ اس خاتون کا موقف تھا کہ اس مسئلہ کا حل ہے کہ میں حلالہ کر لوں ایک بندہ میری نظر میں ہے۔ آپ میرے شوہر کو کہیں مجھے طلاق کے کاغذ دے میں حلالہ کرکے مدت پوری کرکے اسکے پاس واپس آؤنگی یہ وعدہ کرتی ہوں ۔۔۔ ایڈووکیٹ نورین کے بقول لوگوں نے نکاح اور شرع کو بھی مذاق سمجھا ہوا ہے ۔ذہنی پستی اور جہالت عروج پر ہیں ۔
