World

ٹرمپ کو کونسی بیماری ہے ؟ وائٹ ہاؤس نے اہم بیان جاری کردیا

واشنگٹن (23 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا بیماری ہے اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے اہم بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈاووس میں غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں امریکی صدر کی تقریر کے دوران ان کے بائیں ہاتھ پر نیلے اور سیاہ رنگ کا نشان نظر آیا۔

میڈیا میں یہ منظر دیکھ کر ایک بار پھر امریکی صدر کی صحت اور بیماری کے حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی صحت سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔

واشنگٹن سے جاری اعلامیہ کے مطابق 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ دائمی بیماری وینس کی نا اہلی کا شکار ہیں۔ یہ حالت ٹخنوں اور ہاتھوں میں سوجن اور رنگت کا سبب بن سکتی ہے۔ خون کی گردش کا یہ مسئلہ اکثر 70 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں دیکھا جاتا ہے۔

صدر ٹرمپ میں اس بیماری کی تشخیص اس وقت ہوئی، جب انہوں نے اپنے ہاتھ میں ہلکی سی سوجن دیکھی، جس کے بعد ان کا الٹرا ساؤنڈ اور مکمل معائنہ ہوا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے اسکین سے ڈیپ وین تھرومبوسس یا شریان کی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس بیماری کے سنگین اثرات السر اور خون کے جمنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ زخم بار بار مصافحہ کرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ بہت زیادہ اسپرین لیتے ہیں۔ “اسپرین خون کو پتلا کرنے کے لیے اچھی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ میرے دل میں گاڑھا خون بہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *