سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک قوم سے دعاؤں کی اپیل

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت اتنہائی تشویشناک ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اور ان کے اہلخانہ اور پارٹی ارکان نے ان کی صحت یابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کر دی۔
خالدہ ضیا کو گزشتہ ہفتے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی علامت ظاہر ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیر اعظم کی پارٹی بی این پی کے رکن مرزا فخر العالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے خالدہ ضیا کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو دل کے مسائل، جگر اور گردے کی بیماریوں، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری، جوڑوں کا درد اور آنکھوں سے متعلق بیماریاں لاحق ہیں۔
خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان 2008 سے لندن میں مقیم ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے بنگلا دیشی عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
