pakistan

بلوچستان اور پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

بلوچستان کے برفانی علاقوں میں موسم کی سختی کے باعث 16 دسمبر سے سرکاری تعلیمی ادارے تقریباً اڑھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔
چمن میں پہلی سے ساتویں جماعت تک کے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ پرچے 16 سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے، جس کے بعد بلوچستان بورڈ کے تحت کلاس ہشتم کے امتحانات شروع ہوں گے۔

مزید یہ کہ پنجاب میں بھی سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 11 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی، جبکہ اسکول 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *