pakistan

بیٹی کے سامنے پولیس نے باپ کو برہنہ کردیا، شرمناک واقعہ نے انسانیت کو شرمندہ کردیا

مبینہ طور پر تھانہ پھالیہ کے موضع بمبلی میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا، جس دوران ہاتھا پائی میں پولیس اہلکاروں نے گھر کے سربراہ کے کپڑے پھاڑ کر اسے بیٹی اور بیٹے کے سامنے برہنہ کردیا۔ اس افسوسناک واقعے پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ناقدین کے مطابق اگر متاثرہ خاندان کسی ایف آئی آر میں نامزد تھا تب بھی اس طرح کی غیر انسانی حرکت کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ جبکہ اگر وہ کسی مقدمے میں نامزد نہیں تھے تو پھر پولیس نے بلاجواز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کمانڈر اور آئی جی پنجاب کو اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کرنی چاہیے، تاکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جا سکے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ پولیس کے رویے میں کوئی بہتری کیوں نہیں آ رہی اور پنجاب پولیس اسٹیٹ کی شکل کیوں اختیار کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *