World

کرینہ کپور کی نازیبا ’ویک اینڈ سیلفی‘ نے حیران کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ویک اینڈ وائبز پر نازیبا سیلفی سوشل میڈیا صارفین کے لہو گرما گئی۔

فلم ’ریفیوجی‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور کیلئے یہ سال کامیابیوں کا سال ثابت ہوا، فلم ’کریو’، ’بکنگھم مرڈرز’، اور ’سنگھم اگین’ کی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیف علی خان کے ہمراہ قیمتی یادیں سمیٹتے دیکھا گیا۔

بکنی میں ملبوس کرینہ کپور نے ان جھلکیوں کو بنا کسی فلٹر کے اپلوڈ کیا جو انکی خود اعتمادی کو ظاہر کرنے کیلئے کافی تھیں۔

دوسری جانب سیف علی خان بھی مالدیپ کے حسین موسم کو انجوائے کرتے سمندر کی موجوں میں قیمتی یادیں سمیٹتے نظر آرہے ہیں۔

چھٹیوں کے لمحات کو اور بھی خاص بناتی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہفتے کی سیلفیاں’۔

دوسری جانب کرینہ کپور کی آؤٹنگ پوز سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

کام کےلحاظ سے بات کریں تو کرینہ کے بارے میں خبریں تھیں کہ وہ یش کی فلم ’ٹاکسک’ کا حصہ ہوں گی، جو ایک پیریڈ گینگسٹر ڈرامہ ہے۔ مگر تاریخوں کی مصروفیت کے باعث وہ اس فلم میں کام نہیں کر سکیں۔

لیکن ایک بڑی خبر یہ ہے کہ کرینہ ایس ایس راجامولی کی آنے والی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آسکتی ہیں۔ یہ فلم جنوری 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ جنوبی بھارت میں ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *