Uncategorized

قاضی فائز عیسیٰ بارے بڑی خبر

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا اور کہا باقی تمام ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کر بھی دیں تب بھی میں قبول نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا راناثنانےکہاتمام ججزکی عمربڑھا دی جائےتوآپ بھی توسیع لینےپرمتفق ہیں تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ صاحب کومیرےسامنےلےآئیں۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بتایا کہ ایک میٹنگ میں اعظم نذیرتارڑسےبات ہوئی تھی، میٹنگ میں جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل بھی موجودتھے، اس میٹنگ میں راناثناءاللہ نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں وزیرقانون نےکہا تمام چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کررہےہیں تو میں نے کہا باقی تمام ججزکی مدت ملازمت بڑھا دیں میں قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ نہیں پتہ کہ کل میں زندہ رہوں گابھی یانہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ 6ججزکےخط کامعاملہ سماعت کےلئےمقررکیوں نہیں ہورہا؟ تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ 6ججزکاخط سماعت کےلئےکمیٹی نےمقررکرناہے، جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت خراب تھی اس وجہ سےبینچ نہیں بن پارہاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *