خوفناک دھماکہ اور دو اہم شخصیات جاںبحق
کابل: افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمان حقانی کو وزیر بنایا گیا تھا۔