pakistan

اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، مجرم اپنے شرمناک انجام کو پہنچ گیا

وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص کی طرف سے خواتین کو گاڑی سے نکال تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا بھی وہی انجام ہوا جو پاکستان میں اکثر با اثر افراد کے کیسز میں ہوتا ہے۔ ملزم کی خواتین کے ساتھ صلح ہونے کے بعد اس کی ضمانت ہوگئی اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ تشدد کا واقعہ فروری کے مہینے میں پیش آیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ اب پولیس کی طرف سے تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ آئی ہے کہ ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے۔ اس کی ضمانت متاثرہ خواتین کے ساتھ راضی نامے کے بعد ہوئی تھی۔ فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے میں خواتین نے یہ بیان دیا ہے کہ انہوں نے اپنی تسلی کرلی ہے اور اس واقعے میں جمال بے قصور ہے ، اس لیے انہوں نے اس کے ساتھ صلح کرلی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں ملزم نے خواتین کو گاڑی سے نیچے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے زبردستی خواتین کی گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں گاڑی سے نیچے اتارا اس دوران اس نے پہلے ویڈیو بنانے والی خاتون پر حملہ کیا اور بعد میں خواتین کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *