World

آج رات نو بجے آسمان پر قیامت کی ایک اور نشانی ظاہر ہونے والی ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قرب قیامت کی ایک اور نشانی ظاہر ہونے والی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق سال2024 کے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کو ملے گا۔ سیاہ چاند شمسی مہینے کا محض دوسرا نیا چاند ہوتا ہے۔ یا گہری رنگت کا چاند کہلاتا ہے۔

سیاہ چاند کی رنگت اتنی گہری ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آتا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا۔رپورٹ کیمطابق سیاہ چاند آج بروز 30 دسمبر 2024 کو مشرقی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 27 منٹ پر نمودار ہوگا۔ امریکہ میں لوگ اسے 30 دسمبر کو دیکھیں گے، جب کہ یورپ، افریقہ اور ایشیا کے لوگ اسے 31 دسمبر کو دیکھیں گے۔

پاکستان اور بھارت میں 31 دسمبر کی رات 3:57 پر کالا چاند دیکھ سکیں گے۔اگرچہ فلکیات کی اس حوالے سے کوئی سرکاری اصطلاح نہیں ہے، تاہم بہت سے شوقیہ ستارے دیکھنے والے اور ماہر فلکیات اس غیر معمولی واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کالا چاند کیسے ظاہر ہوتا ہے؟
ایک نیا چاند اُس وقت ہوتا ہے جب سورج اور چاند سیدھ میں ہوتے ہیں، اور چاند کا روشن پہلو زمین سے دور ہوتا ہے، جو اسے پوشیدہ بنا دیتا ہے۔ چونکہ چاند ہر 29.5 دن میں زمین کے گرد چکر لگاتا ہے، اس لیے کبھی کبھی ایک مہینے میں دو نئے چاند ہوتے ہیں، جنہیں ”بلیک مون“ کہا جاتا ہے۔ بلیک مون کے دوران، چاند اس وقت تک نہیں دیکھا جا سکتا جب تک کہ سورج گرہن نہ ہو۔

اگرچہ سیاہ چاند خود سے ظاہر نہیں ہوتا لیکن رات کے وقت آسمان پر اس کے اثرات ظاہر ہوں گے۔ یہ تاریکی ہمیں ستاروں، سیاروں اور یہاں تک کہ دور کی کہکشاؤں کو زیادہ واضح طور پر دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *