pakistan

رینجرز کی جانب سے نماز پڑھتے شخص کو کنٹینر سے نیچے دھکا دینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پرامین احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے آگاہ، مگر بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر کارکنان کے قافلے ملک کے بھر کے دیگر شہروں سے اسلام آباد کی طرف چل نکلے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے مظالم کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مظاہرین نے سیکورٹی اداروں پر شدید پتھراؤ بھی کیا  پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں رینجرز اہلکاروں نے کنٹینر پر نماز پڑھنے والے کا دھکا دے دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ2 اہلکار پہلے سے نماز پڑھنے والے شخص کے پاس موجود ہیں، پیچھے سے 2 اور اہلکار آپہنچے، ایک نے آگے بڑھ کر نماز پڑھنے والے کو دھکا دیا ، گرنے سے بچنے کو شش کی مگر بدقسمتی سے کنٹینر سے نیچے آگر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *