pakistan

پٹرول کی نئی قیمت ، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم واضح ہیں جیسے قیمتیں کم ہوں گی عوام کو فائدہ پہنچائیں گے، حکومت کی جانب سے 130ارب روپے اور ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔

قومی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اسی طرح کم ہوتی رہیں توپہلےوالی قیمتوں پر آجائیں گے، پیٹرولیم لیوی خطے میں شروع ہونے والے تنازع سے پہلے بھی تھی پیٹرولیم لیوی کے سوا ایف بی آر کا ہدف بھی یقیناً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.2 فیصدتک رہنے کا اندازہ ہے خطے کی صورتحال جتنا جلدی نیچے آئے گی مہنگائی نیچے آنا شروع ہوجائےگی، خطے میں کشیدگی کے دوران ملک میں صورتحال کنٹرول میں رہی ملک میں کہیں ماردھاڑ یا گاڑیوں کی قطاریں نہیں لگیں، خطے میں کشیدگی کےدوران پاکستان میں کسی چیز کی شارٹیج نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار حکومت کی طرف سے منصوبوں کو پرائیوٹائز کیاگیا ہے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے متعلق سندھ حکومت کی تعریف کرتا رہوں گا، حکومت کچھ ادارے بند کر رہی ہے تو اس کی بھی ایک قیمت ہوتی ہے پی ڈبلیو ڈی ، پاسکو، یوٹیلٹی کارپوریشن بند کئے کیونکہ ان کو اربوں کی سبسڈی جاتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *