pakistan

خان پور : ملازمت کا جھانسہ دیکر عزت لوٹ لی

خان پور:ملازمت کا جھانسہ دیکر فراڈیہ نے لڑکی کی عزت لوٹ لی ویڈیو بنا کر بار بار حرامکاری کرتا رہا حاملہ ہونے پر جعلی نکاح نامہ تیار کرلیا خان پور کے شہری علاقے سادات کالونی کی رہائشی حسنہ شبیر نے اپنی والدہ کے ہمراہ بتایا کہ مجید کالونی کے نعیم علوی نے اسے محکمہ صحت میں مستقل ملازمت کا جھانسہ دیکر گھر بلایا اور نشہ اور مشروب پلا کر بے ہوش کردیا اور زبردستی اس سے زیادتی کرکے ویڈیو بنالی بعد میں ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا رہا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث لڑکی حسنہ حاملہ ہوگئی تو سفید کاغذوں پر انگوٹھے لگوا کر جعلی نکاح نامہ تیار کرالیا اور عدالت میں 491 کی رٹ پٹیشن دائر کردی جہاں ایڈیشنل سیشن جج کے پاس لڑکی نے بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے گی بعدازاں فراڈیہ نے اسی لڑکی کو اپنی بیوی ظاہر کرکے والدین پر حمل ضائع کرانے کے الزام میں رٹ پٹیشن دائر کردی لڑکی کے والد نے کہا کہ ہم نے مونسپل کمیٹی سے نکاح نامہ کا پتہ کرایا ےلتو اس نام کا کوئی قاضی ہی موجود نہیں تھا والد محمد شبیر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے زناء اور جعل سازی کی کاروائی کے لئے سٹی پولیس کو تحریری درخواست دی مگر 5 دن گذرنے کے باوجود پولیس نے بااثر ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی متاثرہ حسنہ شبیر نے وزیر اعلی پنجاب اور ائی جی پنجاب کے علاوہ ڈی پی او رحیم یارخان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے ویڈیو بھی برامد کی جائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *