pakistan

کینال ہومز میرج ہال کے باہر افسوسناک واقعہ، شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

کینال ہومز میرج ہال میں شادی کی تقریب میں شریک ایک فیملی اس وقت غم میں ڈوب گئی جب میرج ہال کے سامنے موجود نہر میں ایک کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بچہ اہلِ خانہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا۔ کھیلتے کھیلتے وہ میرج ہال کے باہر نہر کے قریب پہنچ گیا جہاں اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جا گرا۔ واقعے کے بعد وہاں موجود افراد نے فوری طور پر بچے کو بچانے کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے اسے بروقت نہ نکالا جا سکا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد بچے کو نہر سے نکال لیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ افسوسناک خبر سنتے ہی شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *