pakistan

جتوئی میں کمسن بچے سے ناروا سلوک پر شہری افسردہ، ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں ایک کمسن بچے کے ساتھ مبینہ طور پر سخت اور نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق بچہ بھوک کی وجہ سے ایک دکان سے پکوڑے اور سموسے کھا بیٹھا، تاہم اس کے پاس ادائیگی کے لیے 50 روپے موجود نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دکاندار کے رویے پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور لوگوں نے بچے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دکاندار کو حراست میں لے لیا اور معاملے کی قانونی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ شفقت، برداشت اور نرمی ہی ایک مہذب معاشرے کی اصل پہچان ہوتی ہے، جبکہ بھوک اور مجبوری کا سامنا کرنے والے بچوں کے ساتھ سختی کے بجائے رحم اور مدد کا رویہ اپنانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *