pakistan

راولپنڈی میں معمولی تنازع دو نوجوانوں کی جان لے گیا

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ میں چند روز قبل 1300 روپے کے لین دین پر شروع ہونے والا تنازع افسوسناک خونی واقعے میں تبدیل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سراج نامی نوجوان کو جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کی خبر پھیلنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے مبینہ طور پر مخالف فریق کے ایک نوجوان زین کو اغوا کر لیا اور اس پر بھی تشدد کیا گیا۔ زین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی دم توڑ گیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کے رجحان کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *