رات گئے اسلام آباد سے بڑی خبر: امریکہ نے ایران کا بڑا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں موجود ایرانی زرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے پہلے ہی روز امریکہ ایران کے فنڈز اَن فریز کرنے پر رضا مند ہو گیا۔ الجزیرہ نیوز کے اسلام آباد میں مقیم نمائندہ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے فنڈز اَن فریز کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یہ رپورٹ کیا ہے, “ذرائع کے مطابق امریکا نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔” اسلام آباد، پاکستان سے اپنے نمائندہ کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے الجزیرہ نیوز نے لکھا، ایرانی وفد کے قریبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ مذاکرات میں ان کی شرکت امریکہ کی جانب سے منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ ایران کے اپنے 10 نکاتی منصوبے میں سے ایک مطالبہ تھا۔ امریکہ نے اس ایرانی دعوے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ اس نے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر واقعی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں۔
