pakistan

اوکاڑہ — 11 سالہ معصوم حسیب اپنے ہی رشتوں کی ہوس اور گناہوں کی بھینٹ چڑھ گیا

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے ہر ماں باپ کو ہلا کر رکھ دیا۔ پنجاب رینجرز کے ایک جوان نے حالات کے باعث اپنے بچوں کو نانکے بھیج دیا تھا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ 11 سالہ حسیب اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ نانکے گھر رہ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق حسیب نے اتفاقاً اپنے غیر شادی شدہ ماموں اور ایک شادی شدہ کزن کو نامناسب حالت میں دیکھ لیا۔ معصوم بچے نے سادگی سے صرف اتنا کہا:
“میں یہ بات امی کو بتاؤں گا…”

بس یہی الفاظ اس کے لیے جان لیوا بن گئے۔

اپنے راز اور ناجائز تعلقات چھپانے کے لیے دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر معصوم بچے کو قتل کر دیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ بعد ازاں شور مچایا گیا کہ بچے نے خودکشی کر لی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس مختلف افراد سے پوچھ گچھ کرتی رہی، مگر جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ریکارڈ کی مدد سے معاملہ گھر کے اندر تک پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک رابطوں کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا جہاں دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے۔

بعد ازاں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا نہیں، پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ بچوں کی حفاظت صرف باہر کے خطرات سے نہیں، بعض اوقات اپنوں سے بھی کرنی پڑتی ہے۔ اللہ پاک ہر معصوم بچے کو محف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *