pakistan

نقیب اللہ قتل کیس

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ او امان اللہ سمیت 7 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 7 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے اور زر ضمانت کی رقم ایک، ایک لاکھ روپے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ملزمان کے وکیل کا موقف تھا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف ایک بھی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ مقابلہ جعلی تھا۔ حتمی دلائل نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کو لمبے عرصے تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ 

وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے۔ ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو سرینڈر کیا تھا۔

نقیب اللہ کو 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *