سیت پور میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا الزام، پولیس اہلکار پر رشوت لے کر ملزم چھوڑنے کے دعوے

سیت پور کے علاقے کندرالہ میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص پر اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ تھانہ سیت پور کے ایک تفتیشی اہلکار نے مبینہ طور پر رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا، جس پر شہریوں نے شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام حقائق قانون کے مطابق سامنے لائے جائیں گے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
