بڑی خبر ! ایران کا امریکہ کا بڑا فضائی نقصان ۔۔ ٹرمپ نے سرپکڑلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ شمالی ایران کے پہاڑی سلسلے البرز میں گرا۔دوسری جانب سینٹ کام نے ایران کے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تردید کردی۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی طیارہ ایف 15 گرنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ،قبل ازیں ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق تباہ کردہ ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کے قابل تھا ،ریڈار کی رینج 5 ہزار کلومیٹر اور قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد تھی۔ دوسری جانب سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں حملوں کیلئے موبائل لانچر استعمال کر رہی ہے ۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میزائل فائر کر کے پورے خطے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ،امریکی فوج ان خطرات کو ختم کر رہی ہے۔
