pakistan

شناختی کارڈ میں عمر کی تبدیلی , فیس اور شرائط کی تفصیلات آگئی

شناختی کارڈ میں عمر کیسے تبدیل کر دیں، فیس اور قواعد کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  نے شہریوں کے لیے 2026 میں قومی شناختی کارڈ پر عمر کی تبدیلی کے طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

نادرا کے مطابق شہری اپنی تاریخ پیدائش میں اصلاحات یا عمر کی تبدیلی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاہم اس کے لیے معتبر دستاویزات جیسے پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا دیگر سرکاری ریکارڈ پیش کرنا لازمی ہے۔

درخواست کہاں جمع کروائیں؟

پاکستان میں مقیم شہری اپنی درخواست نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں جمع کروائیں جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاکستانی سفارتخانوں یا پاک آئی ڈی  ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ پر عمر کی تبدیلی کی فیس

نادرا کی فیس اس تبدیلی کی مدت اور درخواست گزار کے ملک یا پاکستان میں مقیم ہونے پر منحصر ہے۔

پاکستان میں مقیم شہریوں کے لیے فیس

 ایک سال تک کی تبدیلی: 1,000 روپے

 ایک سے 2 سال تک کی تبدیلی: 2,000 روپے

دو سے 3 سال تک کی تبدیلی: 3,000 روپے

تین سال سے زیادہ کی تبدیلی: 5,000 روپے

دوسری بار عمر کی تبدیلی: 10,000 روپے

بیرونِ ملک شہریوں کے لیے فیس (امریکی ڈالر میں)

ایک سال تک کی تبدیلی: $15

ایک سے 2 سال تک کی تبدیلی: $25

دو سے 3 سال تک کی تبدیلی: $40

تین سال سے زیادہ کی تبدیلی: $65

دوسری بار عمر کی تبدیلی: $125

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست دینے سے پہلے تمام درکار دستاویزات اور فیس کی تفصیلات کا جائزہ لے لیں تاکہ درخواست کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *