pakistan

طارق ٹیڈی کی دوسری بیوی اور بیٹیاں اپنوں کے ہاتھوں رُل گئیں

پاکستان کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی مرحوم کو دنیا سے رخصت ہوئے تین سال گزر گئے، مگر پیچھے رہ جانے والی اُن کی دوسری بیوی اسما اور بیٹیاں صفا و مروہ آج بھی انصاف کی تلاش میں بھٹک رہی ہیں۔

مرحوم کی پہلی بیوی سے بڑے بیٹے نے مبینہ طور پر تمام جائیداد اور مالی اثاثوں پر قبضہ کر لیا ہے، اور دوسری بیوی سمیت اپنی سگی بہنوں کو بھی حقِ میراث دینے سے صاف انکار کر رکھا ہے۔

بیوہ اسما کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سمیت عدالتوں میں دھکے کھا رہی ہیں، مگر انصاف کہیں نظر نہیں آتا۔
اسما نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کی بیٹیوں کو مرحوم طارق ٹیڈی کے حق میں انصاف دلایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *