pakistan

گوجرہ میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل

گوجرہ—تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 418 ج۔ب میں دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر باپ ماجد حسین نے اپنی نوجوان بیٹی ام البنین کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ام البنین نے والدین کی مرضی کے خلاف گاؤں کے رہائشی ابرار سے نکاح کر لیا تھا، جس کی رنجش میں باپ نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی جان سے مار دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں والد ماجد حسین اور والدہ روبینہ بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *